وزیراعظم کا کرتارپور آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اس کے لیے صرف درست شناخت ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کے لیے دس دن پہلے رجسٹریشن بھی نہیں کروانا پڑے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن اور کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ یاتریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

علاوہ ازیں چند روز قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے جس میں بھارت سے بھی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018ء کو رکھا تھا، تقریباً ایک سال میں دربار صاحب سے پاک بھارت سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک اور دریائے راوی پر پلُ کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے