وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میٹرو بس منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کے لئے میڑو بس منصوبے کا اعلان کردیا۔بلدیاتی نمائندوں کےکنونشن سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں چھوٹے کسانوں کو 100ارب روپے کے قرضے بھی دئیے جائیں گے۔

فیصل آباد میں لوکل باڈیز کنونشن سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شہرمیں میگا پروجیکٹس کااعلان کیا۔ان کا کہناتھاکہ جلد ہی یہاںاعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بنائی اور سیف سٹی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا اور 260بستروں پر مشتمل گورنمنٹ حسیب شہید اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ساتھ ہی اربوں روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستروں کے اسپتال کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ،دوران خطاب انہوں نے سیاسی مخالفین پر بھی خوب تنقید کی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے