وزیر اعظم نواز شریف اور اوباما کی وائٹ ہاوس میں ملاقات

obama nawaz.وائٹ ہاوس واشنگٹن میں امریکی صدر اوباما اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات شروع ہو چکی ہے، ملاقات شروع ہونے سے پہلے دونوں رہنمائوں نے اس ملاقات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر اوباما نے توقع ظاہر کی کہ اس ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید گہرے ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی امریکا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے دورہ واشنگٹن کی دعوت دینے پر صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات ستر سال پر پھیلے ہوئے ہیں اور ہم انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت، دہشت گردی کیخلاف جنگ، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات ہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر باراک اوباما کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ باہمی شراکت داری علاقائی امن کے لیے اہم ہے ، جبکہ مشترکہ اعلامیے میں پائیدار شراکت داری اور خطے کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے، پاکستان اورامریکاکےدرمیان وسیع البنیادی تعلقات ہیں، پاکستان کےساتھ تعلقات مزیدمضبوط بناناچاہتےہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے