وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ عہدے سےمستعفی

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کوبھجوادیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئےوقت مانگا تھا جو نہیں ملا۔ ریاض پیرزادہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو معطل کئے جانے پر ناراض تھے، انہوں نے گزشتہ روز مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کا وقت نا دئیے جانے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔

ریاض پیرزادہ نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کرپشن میں ملوث ہیں۔

ریاض پیرزادہ کا اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی وزارت میں مداخلت کی جاتی ہے، وزیراعظم نوازشریف سے وقت مانگا لیکن نہیں ملا، آج ان کا آخری دن ہے، استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ انہیں وزارت میں کام کرنے نہیں دیا جارہا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کرپشن میں ملوث ہیں۔

گزشتہ روز ریاض پیرزادہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے ملاقات کا وقت نہ دیا تو اپنی وزارت سے مستعفی ہوجائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اسپورٹس بورڈ کی معطلی کے باعث 5 سے 9 مئی تک اسلام آباد میں ہونے والے قائد اعظم گیمز 2017 بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اخترنواز کو گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے 3 مہینے کے لیے معطل کیا گیا تھا، ریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں لائے بغیر ڈی جی اسپورٹس بورڈ کو معطل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریاض پیرزادہ نے اسلامک گیمز آذربائیجان اور آئندہ ماہ چین میں ہونے والے ڈوپنگ سیمینار میں شرکت سے بھی معذرت کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے