ولی عہد محمد بن سلمان کہاں ہیں؟

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے مسلسل غائب ہونے کے بعد ایرانی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بغاوت کی کوشش کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کا قتل ہو گیا ہے۔

[pullquote] تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد سلمان بخیروعافیت اپنے بچوں کے ہمراہ مصر کے دورے پر ہیں۔[/pullquote]

روسی خبر رساں ادارے "سپوتنک "نے ایرانی اخبار "خیان” کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ما ہ21اپریل کو ہونے والی مبینہ بغاوت کی کوشش کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبینہ طور پر دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ ایرانی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایک عرب ملک کے سینئر افسر کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 21اپریل کے بعد سے محمد بن سلما ن کی کوئی تازہ تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے ۔

روسی اور ایرانی میڈیا کے دعووں کے بعد سعودی عرب نے محمد بن سلمان کے زندہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور سعودی پریس ایجنسی (سپا) نے 32سالہ ولی عہد کی تازہ تصویر جاری کی ہے جس میں ہ وہ زندہ اور بخیروعافیت نظر آرہے ہیں، جمعہ کو علیٰ الصبح جاری ہونیوالی تصویر میں محمد بن سلمان کو مصری صدر فتح السیسی ، بحرین اور ابوظہبی کے رہنماﺅں کیساتھ دیکھاجاسکتاہے۔

آئی بی سی اردو کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مصری صدر کی دعوت پر مصر میں اپنے بچوں کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ سعودی میڈیا سے جاری ہونے والی تصویر میں محمد بن سلمان اپنے دوستوں کے ہمراہ بخیروعافیت موجود ہیں۔

یادرہے کہ ایرانی میڈیا مسلسل ولی عہد محمد بن سلمان سے متعلق پروپیگنڈہ کررہا ہے تاکہ محمد بن سلمان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو کم کیا جاسکے۔ گذشتہ ماہ فلسطین کے مسئلہ پرموقف کی تبدیلی کا دعویٰ کیا گیا مگر سعودی حکام نے جب اس کی مکمل تردید کردی تو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر حملہ ہونے اور ان کے قتل کردیے جانے کی خبریں پھیلانی شروع کردی گئیں۔آج سعودی حکام نے اس خبر کی بھی تردید کردی ہے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بخیروعافیت ہونے اور مصر میں اپنے بچوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کی تصدیق کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے