وہ سیاستدان جو 171 مرتبہ الیکشن میں ہار چکا ہے اور دعا کرتا ہے کہ کبھی جیت نہ پائے

padmaالیکشن جیتنے کے لئے امیدوار کیا کیا جتن نہیں کرتے، ووٹروں کے دروازوں پر حاضری دیتے ہیں اور کروڑوں روپیہ بھی خرچ کرتے ہیں، لیکن بھارت کے منفرد سیاستدان پدما راجن سے ملیے،

یہ صاحب جب اپنی الیکشن مہم پر نکلتے ہیں تو وٹروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ جسے مرضی ووٹ ڈالیں مگر انہیں ہرگز نہ ڈالیں۔ وہ اپنی کاوشوں میں اس قدر کامیاب ہیں کہ اب تک 171 الیکشن ہارچکے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پدما راجن ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھے جو بعد میں ایک کامیاب بزنس مین بھی بن گئے۔ وہ 171 الیکشن لڑنے پر اب تک 20 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی رقم خرچ کرچکے ہیں۔ یہ رقم صرف الیکشن کے لئے کاغذات جمع کروانے اور ضروری فیسیں اداکرنے وغیرہ کے لئے استعمال ہوئی کیونکہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران کچھ بھی خرچ نہیں کرتے۔

وہ 1988ءسے لے کر اب تک تامل ناڈو، آندھرا پردیش، کیرالہ، کرناٹکا اور نئی دلی میں الیکشن لڑچکے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے نریندر مودی کے خلاف بھی الیکشن لڑنے کی کوشش کی لیکن ان کے کاغذات رد کردئیے گئے۔

انہیں لمکا بک آف ریکارڈز میں ناکام ترین امیدوار کا خطاب حاصل ہوچکا ہے جبکہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ان کی مسلسل ناکامیوں کے باعث ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شائع ہوجائے گا، اور اس عالمی ریکارڈ کے حصول تک وہ ہار کا سفر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

وہ اب تک چار بھارتی وزرائے اعظم، چار وزرائے اعلیٰ، 13 یونین وزیروں اور 15 ریاستی وزیروں کے خلاف الیکشن ہارچکے ہیں، جبکہ ایک لمبی فہرست اس کے علاوہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے