ویمنزورلڈکپ: ہندوستان کا پاکستان کو آسان ہدف

ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں ہندوستان کی مضبوط ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا آسان ہدف دے دیا۔

ڈربی میں کھیلے جارہے میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم بڑا اسکور ترتیب دینے میں ناکام رہی۔

پاکستانی کھلاڑی نشرہ سیندھو کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے ہندوستان کی مضبوط بیٹنگ لڑکھڑا گئی تاہم ٹیم کو پہلی کامیابی ڈیانا بیگ نے 7 کے اسکور پر دلائی جب 2 رنز پر کھیلنے والی مندھنا کو آؤٹ کیا۔

ہندوستان کی جانب سے اوپنر پونم راوت نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن دوسری جانب ان کا ساتھ دینے کے لیے کوئی نہیں تھا سوائے دیپتی شرما کے 28 رنز کے اور کوئی کھلاڑی ان کا بھرپور ساتھ نہ دے سکیں۔

پاکستان کی جانب سے باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بہترفیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا جس کی بدولت حریف ٹیم بڑا اسکور ترتیب نہ دے پائی۔

سشما ورما 33 رنز بنا کر ہندوستان کی دوسری بہترین بلے باز رہیں،جھولان گوسوامی 14 اور ہرمنپریت کور 10 رنز بنا سکیں۔

ہندوستانی کپتان میتھالی راج 8 رنز بنا کر نشرہ سیندھو کو وکٹ دے کر پویلین لوٹیں۔

ہندوستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سیندھو نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈیانا بیگ اور اسماویہ اقبال کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نےٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے تمام میچوں میں ناکامی حاصل کی جبکہ ہندوستانی ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیت رکھے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے