وینا ملک کا زندگی اسلام کیلئے وقف کرنے کا اعلان

آج کل وینا ملک کیا کررہی ہیں تو ایک اپ ڈیٹ حاضر ہے، وہ خود کو اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کرنے جارہی ہیں۔

جی ہاں وینا ملک نے یہ اعلان آج کراچی میں جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم سے ملاقات کے بعد کیا اور یہ بھی کہا کہ ان کے بچے بھی اسلامی تعلیم حاصل کریں گے۔

ماضی میں ماڈل اور اداکارہ رہنے والی وینا ملک کئی برس سے بیرون ملک ہیں اور آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ” امریکا میں دو سال تک قیام کے دوران میں نے جنید جمشید صاحب کی تجویز کردہ متعدد کتابوں کو پڑھا اور فیصلہ کیا کہ میں مفتی نعیم کے ادارے میں تعلیم حاصل کروں گی، جامعہ بنوریہ دنیا کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے”۔

انہوں نے مزید کہا ” ماضی میں میری زندگی میں اونچ نیچ آتی رہی اور میرے بزرگوں نے انتباہ کیا تھا کہ اس طرح سیدھی راہ پر قائم رہنا بہت مشکل ہوجائے گا اور ایسا ہوا بھی۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران میرے ارادوں میں متعدد بار کمزوری آئی، مگر شکر ہے کہ میرے ساتھ مفتی نعیم، مولانا طارق جمیل اور جنید جمشید تھے جنھوں نے میری رہنمائی کی”۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے ساتھی فنکاروں کو بھی اپنی مثال پر چلنے کی دعوت دے گی تو وینا ملک نے کہا کہ وہ ایسا اس وقت ہی کرسکتی ہیں جب وہ ” ایک مثالی شخصیت بن جائیں، جو کبھی نہیں ہوسکتا”۔

تاہم ان کا کہنا تھا ” جامعہ بنوریہ کے دروازے میرے لیے ہمیشہ کھلے ہوئے تھے اور وہ ہر اس فرد کے لیے بھی کھلے ہیں جو رہنمائی چاہتا ہے”۔

انہوں نے اپنی بات کا اختتام نوجوانوں کے نام ایک پیغام پر کیا ” نوجوانی کا دور بہت نازک وقت ہوتا ہے، جب ہمارے ذہن میں متعدد سوالات ہوتے ہیں۔ میں اپنے نوجوان بھائیوں اور بہنوں کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ اپنے بزرگوں کی بات سنیں، وہ ہمیں کبھی مایوس نہیں کریں گے، جبکہ وہ اس دنیا اور آخرت دونوں میں ہماری بھلائی چاہتے ہیں”۔

واضح رہے کہ ماضی میں وینا ملک اپنی بے باک اداکاری کی بناءپر اکثر تنقید کی زد میں رہتی تھیں اور بولی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔

تاہم شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے علیحدگی کرلی اور اب ان کے دو بچے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے