ُپاکستانی فرعون کا انجام

وقت کا فرعون انجام کو پہنچ گیا

نوازشریف کے خلاف وہی فیصلہ آیا ہے جو اس نے شہبازشریف کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قیوم کو فون کروا کر آصف زرداری پر مسلط کرنے کی کوشش کی تھی اور لیک ہونے والی آڈیو ٹیپ میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا، یہ آڈیو ٹیپ انٹرنیٹ پر موجود ہے

نوازشریف 20 سال پہلے یہ فیصلہ خود اپنے ہاتھوں سے لکھ چکا تھا، قدرت کی کیا ستم ظریفی ہے کہ آج یہ فیصلہ خود اس کے خلاف آگیا

غرور پاش پاش ہوگیا، اسٹبلشمنٹ کا مہرہ اپنے ہی آقاؤں کے ہاتھوں پٹ گیا

تخت رائے ونڈ کے اس بادشاہ کے کاسہ لیسوں کی ہر ممکن کوشش ہے کہ اس فرعون کو اینٹی اسٹبلشمنٹ ثابت کردیں مگر پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ بیمار ذہنیت کا شکار یہ آدمی صرف اقتدار کا بھوکا ہے

اقتدار کے لیے اپنی ملک کی آرمی کے کردار کو متنازع کرنے والا یہ شخص کرسی کے لیے اس قدر پاگل ہے کہ ماضی میں جرنیلوں پر منشیات اسمگلنگ جیسے سنگین الزامات بھی عائد کرچکا ہے

پارلیمان کو جوتے کی نوک پر رکھنے والے اس شخص کو ہر قیمت پر کرسی چاہیے ۔۔ اسے نہ پاکستان سے غرض ہے اور نہ یہاں کے عوام سے ۔۔۔۔ اتفاق مل کے سریئے سے اکڑی گردن والے اس شخص کا پیٹ صرف اقتدار سے بھرتا ہے

نوازشریف کی دلیری کا سارے ناٹک کا بھی پول کھل گیا، بیوی کی بیماری کو بہانہ بنا کر ملک سے بھاگنے والے نوازشریف کو بے نظیر بھٹو سے سبق سیکھنا چاہیے کہ ماں بیمار تھی، بہن کی شادی تھی اور جیلر کہہ رہا تھا کہ سیاست سے دستبرداری کے حلف نامے پر دستخط کردو مگر وہ بہادر لڑکی ڈٹ گئی، اس نے کراچی جیل کے سیلن زدہ سیل میں رہنا گوارا کرلیا تھا مگر وہ عوام کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹی تھی

اور آج اس بہادر عورت کا بہادر بیٹا بلاول بھٹو زرداری بھی کراچی سے خیبر تک للکارتا پھررہا ہے ۔۔

جیسے جیسے وہ آگے بڑھ رہا ہے، اس کی پارٹی پر مقدمات سامنے لائے جارہے ہیں، امیدواروں کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے دھمکایا جارہا ہے مگر بلاول بھٹو نواز شریف نہیں ہے

وہ ڈرے گا نہ جھکے گا ۔۔ وہ بس آگے بڑھے گا!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے