پالتوکتا جو گھریلو کام کے ساتھ کپڑے اور برتن بھی دھوتا ہے

dog1روزانہ گھریلو کام کاج کرکے اکثر خواتین بے زارہوجاتی ہیں تاہم امریکا کی ایک خوش قسمت خاتون ایسی بھی ہے جس کا پالتو کتا نہ صرف گھریلو کاموں میں ان کی مدد کرتا ہے بلکہ خود برتن دھونے اور صفائی ستھرائی جیسے کام بھی سرانجام دیتا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی رہائشی لنڈا کا پالتو جرمن شیفرڈ نسل کا کتا ‘بیرن’  اس کے گھریلو کاموں میں مدد کرتا ہے اور یہ کام وہ نہیات مہارت کے ساتھ سرانجام دیتا ہے۔ بیرن کی عمر ایک سال ہے اور سوشل میڈیا  پر وہ خاصامعروف ہے ،اس کا اپنے نام سے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پر اکاؤنٹ بھی ہے جبکہ اس کے کام کرنے کی متعدد ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘بیرن’ سنک سے برتن اٹھا کر ڈش واشر میں ڈالتا ہے  اور انہیں دھونے کے بعد ریک میں بھی لگادیتا ہے۔

dog
اس کےعلاوہ وہ واشنگ مشین میں موزے وغیرہ دھونے کے علاوہ فرش پر وائپر لگانے اور قالین کو ویکیوم کلینر سے صاف کرنے کا کام بھی سرانجام دیتا ہے۔ کام کے دوران بیرن کسی قسم کی سستی اور نااہلی نہیں دکھاتا اور مکمل تندہی کے ساتھ سارے کام کرتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بیرن کی ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے