پاناما کیس فیصلہ: نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

نواز شریف نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران نئے وزیراعظم کے حوالے سے تبادلہ خیال گیا گیا جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کورٹ نمبر ایک میں فیصلہ سنایا۔

جسٹس اعجاز افضل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بینچ کے پانچوں ججوں نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل قرار دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہےکہ وہ فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔

عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نااہل قرار دیا۔

فیصلے کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصلے پر حیرانی نہیں لیکن افسوس ضرور ہوا۔

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا ’ اگر پاکستان کے سیاسی، جمہوری اور تاریخی پسمنظر میں دیکھا جائے تو آج کے فیصلے پر حیرانگی نہیں لیکن افسوس ضرور ہوا۔‘

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے، سیاست اور دوسرے طریقوں سے جب جب نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹایا گیا، پاکستان کی عوام پہلے سے زیادہ تعداد میں اور پہلے سے زیادہ محبت سے انہیں اقتدار میں واپس لائی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے