پاکستانی فلموں میں کام کا موقع ملا تو خوشی ہو گی:پریانکا

سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دی ہیرو‘‘ سے کیا اور اپنی جاندار اداکاری اور انتھک محنت کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا جب کہ انہوں نے اداکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد گلوکاری اور میزبانی میں بھی خوب نام کمایا یہی نہیں جنگلی بلی نے ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اب انہوں نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر مجھے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو فلم میں کام کرنے پر بےحد خوشی ہوگی تاہم فلم کی کہانی اور کردار بہترین ہوں توفلم میں ضرور کام کروں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم’’ جے گنگا جل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے