پاکستانی فوج کی انڈیا کوجوابی کارروائی

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ انڈین فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

اتوار کو فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انڈین فورسز نے لائن آف کنٹرول کے قریب خنجر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے ردعمل میں پاکستان فوج کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق انڈین فورسز نے اس کارروائی میں آر پی جی اور آٹومیٹک گرینیڈ لانچر کا استعمال کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اوڑی حملے کے بعد سے کشیدگی میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
images
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کا الزام نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد پر عائد کیا گیا تھا، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔

اس کے بعد انڈیا کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیکس کرنے کا دعوی بھی کیا گیا تھا جسے پاکستان فوج نے مسترد کر دیا تھا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا تھا کہ ’فوج کا کام سرحد پر امن اور سکون قائم رکھنا ہے، لیکن انڈین فوج کبھی بھی اپنے زورِ بازو کا مظاہرہ کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔‘

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا تھا، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق اس موقعے پر آرمی چیف کو انڈین آرمی کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور پاکستانی فوج کی جوابی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے