پاکستان ، نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے بارش کی نظر

یپئر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ایک روزہ کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث کھیلے بغیرختم کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں صبح سے ہی تیز بارش کاسلسلہ دوپہر تک جاری رہا جس کے بعد امپائرز نے میچ کے حوالے حتیمی فیصلے کے لیے 7:19 بجے کا مقامی وقت مقرر کیا لیکن تقریباَ24 گھنٹے کی بارش کے باعث میدان کھیل کے لیے سازگار نہیں تھا۔

بلی باؤڈن اور بروس آکسنفرڈ نے 6:30 بجے ہی میچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نیپئر کے مکلین پارک کا یہ میچ پاکستان کے لیے سیریز میں کامیابی کے لیے کھیلنا لازمی تھا اب اگر پاکستان کو تیسرے میچ میں کامیابی مل جاتی ہے تو سیریز برابر ہوگی جبکہ نیوزی لینڈ کی کامیابی کی صورت میں سیریز ان کے نام ہوگی۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم شروع میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے