پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج سے آغاز

اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا، جو 20نومبر تک جاری رہیں گے۔

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے۔

جبکہ پاکستان کی طرف سے وزارت خزانہ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک کے متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے تناظر میں مالی ضروریات اور مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کا جائزہ لے گا۔

آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اور ایف بی آرکی کار کردگی کا بھی جائزہ لے گا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف برآمدات کے فروغ، توانائی کے شعبے کی بہتری اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے بھی اقدامات تجویز کر سکتا ہے۔

جبکہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کی درخواست کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 7 تا 9نومبر تک ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا ڈیٹا پیش کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے