پاکستان ایشین کبڈی چیمپیئن بن گیا

واہ کینٹ: پاکستان، ہندوستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار سرکل اسٹائل کبڈی کا چیمپیئن بن گیا۔

جمعے کو واہ کینٹ میں سرکل اسٹائل ایشین کبڈی چیمپیئن شپ میں ٹائٹل کےحصول کےلئے روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کےدرمیان دنگل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میچ کےآغاز سے ہی پاکستانی پہلوانوں نے شاندار داؤ پیج لگاتے ہوئے ہندوستانی پہلوانوں کو دباؤ میں لے لیا۔

میزبان پہلوانوں کی پھرتی اور چستی کا ہندوستانی کھلاڑیوں کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

پہلے ہاف کےاختتام پر پاکستان کو 24-15 کی سبقت حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں بھی قومی پہلوانوں نے ہندوستانی پہلوانوں پر شکنجہ مضبوط رکھا اور 31 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔

رنر اپ رہنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو چاندی کے تمغے پہنائے گئے جبکہ فاتح پاکستانی ٹیم کے پہلوانوں کو طلائی تمغے پہنائےگئے اور وننگ ٹرافی دی گئی.

اس سے قبل 2012 میں بھی پاکستان نے اعزاز اپنے نام کرچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے