پاکستان میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

پاکستان میں ڈالر کی قدر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قدر 155 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی لین دین 10 پیسے کم ہوکر 154روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

اس کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 154 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

6 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے 60 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا اور ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے