پاکستان کا نوجوان شاہین ،قیادت کرگسوں کے ہاتھ میں ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نوجوانوں کو تلقین کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے امریکا کے وفاداروں اور نمک خواروں کے تسلط کا خاتمہ کردیں،قوم کو اس وقت جرات مند قیادت کی ضرورت ہے۔

پشاور میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے اجتماع سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ ایک جرات مند لیڈر کی ضرورت ہے،پاکستان کا ہر نوجوان شاہین ہے مگر ان کی قیادت کرگسوں کے ہاتھ میں ہے۔

کچلے ہوئے طبقات کی وکالت وہ لوگ کرتے ہیں جن کو مسائل کا علم ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں دیانت داروں کو ووٹ دیں قوم نے ساتھ دیا تو ہر قسم کی مافیا کا خاتمہ کریں گے،کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈالیں گے، یہی ان کی جگہ ہے۔

سراج الحق نے نوجوانوں پر زور دیا کہ امریکا کے پیچھے چلنے والوں کی تقلید کے بجائے خود قائد بنیں،غریب اور مظلوم کے پاس ووٹ کی طاقت ہے، جس سے کرپشن کے سومنات کو توڑنا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے ہاتھ کھڑے کرکے یوتھ کنونشن کےشرکاء سے حلف لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے