پاکستان ہم سے کوئی جنگ نہیں جیت سکتا: بھارتی وزیر دفاع

پونا: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر بڑھکیاں مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے کوئی روایتی جنگ نہیں جیت سکتا اس لیے اس نے پراکسی وار کا راستہ چنا۔

پونا کی نیشنل ڈیفینس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نےکہا کہ پاکستان اپنا پراکسی وار کا شوق پورا کررہا تھا کیونکہ اسے پتا چل چکا ہےکہ وہ ہم سے روایتی جنگ نہیں جیت سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پراکسی وار کا راستہ خود چنا جس میں اسے صرف شکست ہوگی۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان 1948 سے ہی حقیقت جان چکا تھا، اور پھر 1965، 71 اور 99 کی جنگوں کے ذریعے کہ وہ بھارت سے کوئی روایتی یا محدود جنگ نہیں جیت سکتا۔

راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ذریعے پراکسی وار کا راستہ چنا لیکن میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ یہ بتاسکتا ہوں کہ پاکستان کو سوائے شکست کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہمیشہ سے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات رہے، بھارت کے کبھی اضافی علاقائی مقاصد نہیں رہے لیکن کوئی اشتعال انگیزی ہوئی تو ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

بھارتی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم اپنی خودمختاری اور اپنے ملک کے شہریوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں مگر کوئی ہماری زمین پر دہشت گرد کیمپ بنائے یا پھر حملوں میں ملوث ہوگا تو ہم جانتے ہیں اسے کیسے جواب دینا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے