پروفیسر ماڈل ٹاؤن کے متاثرین گیارہ برس سے انصاف کے منتظر ہیں ۔

متاثرین پروفیسر ماڈل ٹاؤن(پی-ایم-ٹی)ورسک روڈ پشاور کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس کینال ٹاؤن پشاور میں منعقد ہوا، اس اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے پروفیسر صفدر محمد خالد،جنرل سیکٹری ڈاکٹر اختر علی شاہ اور میڈیا سیکٹری ڈاکٹر عزیز نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پی ایم ٹی کے ڈائریکٹر عبدالحمید جان اور ان کے شرکاء کا سوسائٹی کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں اور فراڈ کا معاملہ 2008 سے لٹکا ہوا ہے، مزید برآں متاثرین بی ایم ٹی شکایات پر نیب نے اپریل کی ڈیڈ لائن پر متاثرین سے درخواستیں وصول کیں لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود اس پر ابھی تک متاثرین کے ازالے کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ایکشن کمیٹی کی وزیراعظم پاکستان، چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرل نیب سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالحمید جان اور اس کے شرکاء کا نام فوری طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ متاثرین کے پلاٹس واگزار کئے جائیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے