پشاور: جمرودروڈ پر دھماکا، ہلاکتیں 8 ہوگئیں

.پشاور کےعلاقے کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گيا ، جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور انتالیس زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق حملہ آور کا ہدف خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ تھی۔

پشاور میں کچھ عرصہ امن و سکون رہنے کے بعددہشت گرد آج پھر وار کر گئے ،دہشت گردوں نے پشاور اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقع معروف تجارتی مرکز کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ، چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کےبعد وہاں افرا تفری پھیل گئی۔

دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور انتالیس زخمی ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور خاصہ دار فورس کے افسر نواب شاہ اور ٹرائبل یونین اف جرنلسٹس کے صدر محمود علی آفریدی بھی شامل ہیں، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا ، حملہ آور کا ہدف خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ تھی ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں بارہ سے چودہ کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ،عینی شاہدین نے دھماکے کی صورتحال کچھ اس طرح بتائی۔

دھماکے سے وہاں کھڑی متعدد گاڑیاں اور موٹرسائيکلیں بھی تباہ ہوگئيں ، دھماکے کے فوری بعد ریسیکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک طرف امدادی کام شروع کردیا گیا تو دوسری طرف سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات اورسرچ آپریشن کا آغاز کیا ، چند گھنٹوں بعد ہی متاثرہ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گيا۔

دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو حیات آباد میڈيکل کمپلیکس لایا گیا ، جہاں پانچ سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے