پشاور ميں ڈينگي وائرس سراٹھا نے لگا، ڈاکٹرز کی عدم توجہی سے ایک بچہ دم توڑ گیا

پشاور ميں ڈينگي وائرس سراٹھا نے لگاہے۔۔۔بارہ سالہ ايمل خان دو دن تک اسپتال ميں زندگي کي جنگ لڑتا رہا مگر کوئي ڈاکٹراس کے قريب نہ آيا

پشاورکے رہائشی اجمل خان کے ہنستے بستے گھرکوڈینگی وائرس اجاڑ گیا۔۔ اجمل خان کا اکلوتا بيٹا ايمل دو روز تک خيبرٹيچنگ اسپتال ميں زيرعلاج رہا ۔ غم زدہ والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کي کوتاہي کي وجہ سے بچے نے ايڑھياں رگڑ رگڑ کر جان دے دي

تہکال بالا ميںٕ ڈينگي سے مرنے کا يہ دوسرا واقعہ ہے ۔۔ اہل علاقہ کے مطابق مناسب حفاظتي انتظامات نہ ہونے کے باعث خطرناک وائرس پنچے گاڑھ کررہي ہے

پشاور کے تين بڑے اسپتالوں ميں اب بھي درجنوں ڈينگي مريض زير علاج ہيں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے