پنجاب حکومت نے میاں نواز شریف کی طبی رپورٹس مسترد کر دیں

کراچی: علاج کی بنیاد پر لندن جانے والے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو بیوقوف بنانے کی ایک کوشش پکڑی گئی۔ میاں نواز شریف کی جانب سے اپنی موجودہ طبی صورتحال پر جومیڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی گئی تھی وہ ان کے برطانیہ کے معالج کے بجائے برطانیہ کے کسی نجی ڈاکٹرسے تیارکرانے کے بعد حکومت پنجاب کوبھجوائی گئی ہے جبکہ برطانیہ میں جو ڈاکٹر میاں نواز شریف کے معالج ہیں ان کی طبی رپورٹ سے پنجاب حکومت کوآگاہ کیاگیا ہے اورنہ ہی بھجوائی جانے والی رپورٹ میں اصل معالج کی رپورٹ شامل ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے بھجوائی گئی میاں نوازشریف کی یہ رپورٹ مسترد کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی ڈاکٹر کی جانب سے بھجوائی گئی طبی رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون کے پلیٹ لیٹس کی تفصیلات موجود ہی نہیں جس کے علاج کی بنیاد پروہ لندن گئے تھے، ذرائع کے مطابق لندن جانے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی طبی رپورٹس ایک ایسے پرائیویٹ ڈاکٹر سے بنواکرحکومت پنجاب کوبھجوائی تھیں جس نے لندن میں میاں صاحب کا معائنہ ہی نہیں کیا

برطانیہ کے قواعدکے مطابق مریض جس ڈاکٹر سے اپناچیک اپ کراتا ہے اسی ڈاکٹر کی جانب سے مریض کے مکمل چیک اپ کی طبی سمری جاری کی جاتی ہے جس میں مریض کے معائنے اور علاج کی تمام تر تفصیلات درج ہوتی ہیں، سمری کی ایک کاپی ڈاکٹر اپنے پاس رکھتا ہے ایک کاپی مریض اور ایک کاپی متعلقہ اسپتال کو بطور ریکارڈ بھجوائی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے