پنجاب میں شیر کی دھاڑ،سندھ میں پیپلزپارٹی کا تیر نشانے پر لگا

voteبلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پنجاب میں شیر سب سے آگے نکل گیا ۔ تحریک انصاف پھر پیچھے رہ گئی ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کا تیر چل گیا ۔ ایم کیوایم دوسرے نمبر پر ہے۔

کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے حامیوں کا جشن جاری ہے۔غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج میںپنجاب کی 2399نشستوں میں سے2058کےنتائج موصول ہو گئے ہیں۔پنجاب میں مسلم لیگ(ن)941نشستوں کےساتھ سب سےآگے ہے،آزادامیدوار771نشستوں پرکامیاب اورتحریک انصاف کی303نشستیں ہیں،پیپلزپارٹی کے12اورمسلم لیگ(ق)کے10امیدوار،جماعت اسلامی کی8اوردیگرجماعتوں کے13امیدوارکامیاب ہوئے۔

سندھ میں ضلع کونسل کی1833نشستوں میں سے1644کےنتائج موصول ہوئے۔سندھ میں پیپلزپارٹی844نشستوں کے ساتھ سب سےآگے ہے۔ایم کیوایم118نشستوں پرکامیاب ہوئے۔آزادامیدوار118نشستوں پرکامیاب ہوئے ، مسلم لیگ(ن)کی64نشستیں ہیں۔فنکشنل لیگ کے22،تحریک انصاف کے7اور دیگر کے 30 امیدوار کامیاب ہوئے۔441 نشستوں کے نتائج ملتوی کر دیئے گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے