پیپلز پارٹی سے آزاد کشمیر میں پانچ سالہ دور حکومت کا حساب لینے کا وقت آ گیا: پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے آزاد کشمیر میں پانچ سالہ دور حکومت کا حساب لینے کا وقت آ گیا ہے، جو کشمیر کو لوٹتے ہیں انہیں شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کرپٹ اور نااہل ہے، عوام شیر کو ووٹ دے کر کرپشن کا خاتمہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کبھی گالی اور گولی کی سیاست نہیں کی اور وہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے، عوام وکیل کے ہاتھ مضبوط کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے