پی ایس ایل فائنل کیلئے گراؤنڈ آنے والے شائقین کیلئے ضروری ہدایات

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کرکٹ ان ضروری ہدایات کو ضرور مدنظر رکھیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔

انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹ کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی بھی ضرور لائیں اور ایسے شائقین جن کے پاس کسی اور کے شناختی کارڈ پر حاصل کردہ ٹکٹ ہے تو وہ متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے اس لئے شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 بجے سے قبل اسٹیڈیم میں داخلہ یقینی بنائیں۔

شائقین کرکٹ کے گراؤنڈ میں کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے پر پابندی ہوگی جب کہ وہ موبائل فون ساتھ لا سکتے ہیں تاہم پاور بینک لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایسے شائقین جو اپنی گاڑیوں پر اسٹیڈیم آئیں گے انہیں مختص کردہ پارکنگ اسٹینڈ میں گاڑی پارک کرنا ہوگی جس کے بعد وہاں سے انہیں شٹل سروس کے ذریعے گراؤنڈ کے قریب لے جایا جائے گا اور انہیں پیدل چل کر اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونا پڑے گا۔

شائقین کے لئے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور انہیں مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس لئے شائقین کو تسلی کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

[pullquote]نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لئے گائیڈ لائن[/pullquote]

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کا فائنل کل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں شرکت کےلیے شائقین جہاں بے تاب ہیں وہیں ٹکٹ خریدنے والے درست گائیڈ لائن نہ ملنے سے پریشان ہیں لیکن جیونیوز نے فائنل کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے گائیڈ لائن جاری کردی ہے جس سے شائقین کرکٹ بآسانی اسٹیٹڈیم تک پہنچ سکتے ہیں۔

[pullquote]فائنل میں شرکت کرنے والوں کیلئے گائیڈ لائن[/pullquote]

شائقین کرکٹ کے لیے شہر کے 8 مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی روڈ پر وفاقی اردو یونیورسٹی اور اس کے گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

کشمیر روڈ پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراونڈ میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

[pullquote]ٹکٹ ہولڈرز کیلئے ہدایات[/pullquote]

انتخاب عالم، نسیم الغنی، اقبال قاسم، محمدبرادرز اور وسیم باری انکلوژرزکے ٹکٹ ہولڈرز یونیورسٹی روڈ، اردو یونیورسٹی اور اس سے متصل گراؤنڈ میں پارکنگ کریں۔

اردویونیورسٹی کی پارکنگ سے شٹل سروس شائقین کو ایکسپو سینٹرتک پہنچادےگی اور ایکسپو سینٹر سے شائقین کو پیدل چل کر نیشنل اسٹیڈیم تک آناہوگا۔

ماجدخان، ظہیرعباس، عمران خان، فضل محمود اور جاویدمیانداد انکلوژرکے ٹکٹ ہولڈرز ڈالمیاروڈ پر فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کریں گے تو انہیں کم پیدل چلنا پڑے گا۔

ڈالمیا روڈ پر فٹبال گراؤنڈ سے جنرل کالونی تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔ جنرل کالونی سےکم پیدل چل کرشائقین اسٹیڈیم میں اپنے انکلوژر تک پہنچ سکیں گے۔

وقارحسن،آصف اقبال، وسیم اکرم، حنیف محمد اور قائد انکلوژرکے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے کشمیر روڈ پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کی پارکنگ بہتررہےگی۔

کےایم سی کمپلیکس سے شٹل میں بیٹھ کرآغا خان اسپتال کےگیٹ نمبر3 پراتریں گے۔ آغاخان اسپتال کےگیٹ نمبر 3 سے شائقین کم پیدل چل کر اپنے انکلوژر تک پہنچ سکیں گے۔

[pullquote]کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی تک جا پہنچا[/pullquote]

پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کراچی میں سورج نے بھی اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے ہیں اور شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی تک جا پہنچا۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار سے منگل تک گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کی تھی اور شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم شدید گرم ہوگیا ہے۔اب تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہےکہ شہر میں شمال مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے دن آج کو موسم متعدل رہے گا جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے