چار درجن خواتین کو اپنی بیویاں بنانے والا دھوکے باز شخص

dhoky bazدنیا میں بڑے بڑے دھوکے باز لوگ ہیں مگراس دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس کی دھوکا بازی کو جان کر آپ حیران و پریشان ہو جائیں گے، اس دھوکے باز شخص نے ایک ساتھ چار درجن خواتین کو دھوکا دے کر اپنی بیویاں بنا  لیا۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق اس افسوسناک کہانی کا انکشاف 61 سالہ برطانوی خاتون جوڈتھ سٹل ویل نے کیا ہے جو کہ شعبدہ باز شخص او وی ایلیئس کی متاثرہ بیویوں میں سے ایک ہے۔

جوڈتھ کا کہنا ہے کہ اس کی ایلیئس سے ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ملاقات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور ان کا تعلق بالآخر شادی میں بدل گیا۔ ایلیئس نے جوڈتھ کو بتایا تھا کہ وہ بیرون ملک کاروبار کرتا ہے اور اکثر بیرون ملک آتا جاتا بھی رہتا تھا اور اس نے اپنی ضروریات کے لئے جوڈتھ سے مختلف مواقع پر 25ہزارپاﺅنڈ (تقریباً 40 لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم ادھار بھی لے رکھی تھی۔

جوڈتھ  نے جریدے کو بتایا کہ جب ان کے خاوند ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفرکر رہے ہوتے تھے تو وہ ان پر یقین کرتی تھیں لیکن اب انہیں پتا چلا ہے کہ دراصل وہ اپنی 47 بیویوں سے ملنے کیلئے مختلف ممالک کا سفر کرتے تھے، یہ تمام خواتین بھی ان ہی کی طرح ایلیئس پر اپنی رقم لٹاتی رہی تھیں۔

جوڈتھ کے مطابق ایک دن ایلیئس نے ان کا کمپیوٹر استعمال کیا اور اپنے ای میل اکاﺅنٹ کو بند کرنا بھول گیا اور جب انہوں نے اس اکاﺅنٹ پر ایک نظر ڈالی تو دنیا بھر میں درجنوں خواتین کے ساتھ اپنے خاوند کے روابط کے بارے میں جان کر انہیں شدید دھچکا لگا۔

جوڈتھ  کا کہنا ہے کہ ان تمام خواتین کو بھی انہیں کی طرح مختلف ڈیٹنگ ویب سائٹوں پر بے وقوف بنا کر ان سے شادی کی گئی تھی اور ایلیئس ان سب سے بھی مختلف وجوہات بیان کرکے لاکھوں پاﺅنڈ جمع کرچکا تھا۔

جوڈتھ نے اس معاملے کی تفصیلات پولیس کے سامنے بیان کردی ہیں، تاہم پولیس اس معاملے میں ان کی کچھ زیادہ مدد کرتی نظر نہیں آتی، البتہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کو یہ کہانی سنا کر اپنی جیسی مزید خواتین کو لٹنے سے بچاسکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے