چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب انجیوپلاسٹی، حالت خطرے سے باہر

راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں درد کے باعث فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کر کے ان کے دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے اسپتال سے واپس گھر جانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کا بورڈ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آپریشن کے بعد گفتگو بھی کی اور ان کی حالت بہتر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے