’چینی صدر، بھارتی وزیراعظم ملاقات کیلئے ماحول سازگار نہیں‘

چینی حکام کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے۔

قبل ازیں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کے درمیان ہیمبرگ، جرمنی میں ’جی ٹوئنٹی‘ اجلاس کے دوران سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ممکنہ طور پر ملاقات ہوسکتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے امکانات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ اس وقت ملاقات کے لیے ماحول سازگار نہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں چینی اور بھارتی فوجیں سکِم سیکٹر پر ایک دوسرے کے سامنے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

دونوں ممالک ایک دوسرے پر اپنی سرزمین میں غلط طریقے سے داخل ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔

ہیمبرگ میں جی 20 کانفرنس جمعہ سے شروع ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے