چین میں دفتر سے تنگ شہری نے 14 ہزار ڈالر سڑک پر اڑا دیے

چین میں ایک شخص نے دفتر سے بیزار ہو کر سڑک پر 14 ہزار ڈالرز اڑادیے جسے لوگوں نے فوری بٹور لیا لیکن جب اس شخص کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے وہی پیسے واپس مانگنا شروع کردیے۔

چین کے صوبے فوجیان کے شی شی شہر میں 42 سالہ ہوانگ نامی شہری نے بینک سے 14 ہزار سے زائد ڈالرز نکالے تھے جسے اس نے سڑک پر ٹریفک جام ہونے کے سبب غصے میں اڑا دیے جسے اردگرد موجود تمام راہ گیروں نے فوراً سمیٹ لیے۔

ہوانگ کے دفتر ساتھی بتاتے ہیں کہ اس کا یہ دن آفس میں بہت برا گزرا تھا جس کے باعث کافی الجھن اور چڑچڑاہٹ کا شکار تھا۔

پیسے اڑانے کے بعد ہوانگ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے پچھتاتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اسے پیسے واپس دلائے جائیں۔

حکام نے شہری کے اس عمل پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ ایک غیر مناسب رویہ ہے جو آدمی کے لیے مشکل کا باعث بن گیا تھا اور اب وہ عوام سے پیسے مانگ رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوانگ کی اپیل پر کچھ افراد نے پولیس سے رابطے کرکے اس کے پیسے لوٹا دیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے