ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈرائنگ 30 ہزار ڈالر میں نیلام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بنائی ہوئی ایک ڈرائنگ نیلامی کے دوران تقریباً 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی۔

اس تصویر میں مین ہٹن کی بلند و بالا عمارتیں بنائی گئی ہیں جن میں ٹرمپ ٹاور بھی شامل ہے۔

یہ تصویر دراصل سنہ 2005 میں ایک فلاحی نیلامی کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس وقت اسے حاصل کرنے والے شخص نے اسے لاس اینجلس کے نیلام گھر کو دے دیا۔

اس نیلامی کو منعقد کرانے والے مچیل کرک نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تصویر کی خریداری کے لیے پانچ گنا زیادہ دلچسپی ظاہر کی گئی۔

ان کا کہنا تھا ’اس کے لیے نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے چاہنے والوں نے دلچسپی ظاہر کی بلکہ وہ لوگ بھی اس کے حصول کے خواہش مند تھے جو صدور سے وابستہ یادگاری اشیا اکٹھی کرتے ہیں۔‘

اس تصویر کے لیے 11 بولیاں لگیں جو 9000 ڈالر سے شروع ہوئیں۔نیلامی کے دوران ڈرائنگ 29184 میں فروخت ہوئی ہے۔

اس سے پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی یادگاری اشیاء نیلام ہو چکی ہیں جن میں ان کی فراری ، گالف کا سیٹ، اور دستخط شدہ وائن کی بوتل شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے