کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے افغان طالبان سے اتحاد کی تردید کردی

talibanکالعدم تحریک طالبان پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ اتحاد کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس قسم کے الحاق کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اتحاد سے متعلق بیان ان کی ہیک ای میل سے جاری کیا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ اتحاد سے متعلق بیان ان کی ہیک ای میل سے جاری کیا گیا تھا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کا کہنا تھا کہ ان کی جنگ پاکستان سے ہے اور ان کی توجہ کا مرکز اب بھی پاکستان ہی ہے جب کہ افغانستان یعنی افغان طالبان کے حوالے سے چلنے والی خبر جھوٹی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قبل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کے ہی نام سے ایک نئی ای میل کے ذریعے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے افغان طالبان کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس سے قبل افغان طالبان نے بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کےاتحاد کی تردید کی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے