کراچی کے سب سے بڑے شاپنگ مال ڈالمین مال نے 18 دسمبر سے ڈالمین شاپنگ فیسٹول کا آغاز کردیاہے۔ یہ فیسٹول ڈالمین مال کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری میں 3 جنوری تک جاری رہے گا
اس فیسٹول کا افتتاح ڈالمین مال کلفٹن پر ایک رنگا رنگ ریڈ کارپٹ سےہوا۔ جس کی میزنانی انوشے اشرف اور یاسر حسین نے کی۔ ریڈ کارپٹ پر شوبزاور میڈیا کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس فیسٹول کے دوران سپیشل ایونٹس بھی ہوں گے جن میں مختلف کھلیوں، مشہور شخصیات کی آمد، اور شاپنگ کرنے والوں کے لیے انعامات بھی شامل ہیں۔
مشہور بیوٹی ایکسپرٹ بھی لوگوں کو ایک ہفتے تک بناؤ سنگھار سے متعلق مشورے دیں گے۔
فیسٹول کے دوران ہر قسم کی مصنوعات پر خصوصی بچت کے علاوہ مال میں موجود تمام کیفے اور ریستورانوں میں بھی سپیشل ڈیلز متعارف کراوئی گئ ہیں۔
بچوں کے لیے سند باد اور کڈز دنیا میں روزانہ نئی ایکٹیویٹی کروائی جارہی ہے۔
فیسٹول کے اختتام پر میگا لکی ڈرا میں مختلف انعامات دیے جائیں گے، جن میں امارات ایئرلائن کے دوبئی کے ریٹرن ٹکٹ اور ایک لاکھ روپےکا گرینڈ پرائز بھی شامل ہے۔
اس موقع پر ڈالمین میگزین کا افتتاح بھی کیا گیاہے جس میں مال میں موجود تمام اشیا اور مصنوعات کی معلومات اور تفصیلات کے علاوہ خصوصی بچت کوپن بھی موجود ہوں گے۔
ڈالمین مال کے مارکیٹنگ ہیڈ انعم ندیم کا کہنا ہے کہ ‘یہ سالانہ فیسٹول پورے خاندان کے لیے تفریح کا باعث ہے جسم ی ہر عمر کے فعد کے لیے مختلف دلچسپیوں کا اہتمام کیا گیاہے۔
تقریب کی پبلک ریلیشننگ باڈی بیٹ پی آر اینڈ ایونٹس نے کی تھی۔