کراچی: ڈاؤیونیورسٹی کے ڈاکٹرز کے احتجاج کا چوتھا روز

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے ڈاکٹروں کی جانب سے ماہانہ وظیفہ کی عدم فراہمی کے خلاف آج چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ ڈینٹل کے ڈاکٹروں کی جانب سے ماہانہ وظیفہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کے بعد ڈینٹل او پی ڈی بندکردی گئی ہے۔

احتجاجی ڈاکٹروں کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے ماہانہ وظیفہ 30 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے ماہانہ 13 ہزار روپے فراہم کئے جارہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی ڈاکٹروں کو تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا۔

دوسری جانب یونیورسٹی پر وائس چانسلر ڈاکٹر خاور جمالی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے ہیں جیسے ہی فنڈز ملیں گے مقررہ وظیفہ ڈاکٹروں کو فراہم کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے