کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

sonaکسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 کسٹم حکام نے دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے شخص رضوان کی جامہ تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 7 کلو سونا برآمد ہوا جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سونا اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا اور اس کا تعلق لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید سے ہے۔

دوسری جانب ملزم رضوان کا کہنا ہے کہ اس نے سونا دبئی سے خریدا اور وہ پاکستان برآمد کر کے اسے زیورات کی شکل دے کر واپس دبئی لے جانا چاہتا تھا کیونکہ دبئی میں پاکستانی سونے کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کسٹم حکام  نے رضوان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے