کسٹمر کا ٹھنڈا کھانا لینے سے انکار، بے بس ڈیلیوری بوائے کی تصویر نے دل موم کردیے

سوشل میڈیا پر چند دنوں سے وائرل ایک ڈیلیوری بوائے کی تصویر نے سب کے دلوں کو موم کرتے ہوئے سوچنے پر مجبور کردیا۔

گزشتہ چند دنوں سے ایک ڈیلیوری بوائے کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو خراب موسم میں بھی اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے نکلا اور تیز بارش کے دوران کھانے کا بیگ بچانے کے لیے وہ ایک کونے میں کھڑا ہے جب کہ اس تصویر میں ڈیلیوری بوائے کی آنکھوں میں آنسو دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈیلیوری بوائے کی تصویر وسیم الطاف نامی صارف نے فیس بک پر شیئر کی اور بتایا کہ یہ لڑکا اس لیے رورہا تھا کہ تیز بارش کے باعث وہ وقت پر کھانا نہیں پہنچا سکا جس کے باعث کسٹمر نے آرڈر لینے سے ہی انکار کردیا۔

وسیم الطاف نامی صارف نے لکھا کہ کھانے کا بل 3 ہزار 800 روپے ہے جو آرڈر کینسل ہونے کی صورت میں ڈیلیوری بوائے کی 10 ہزار روپے کی تنخواہ میں سے کاٹے جائیں گے۔

بعدازاں وسیم الطاف نے درخواست کرتے ہوئے سب سے کہا کہ کیا ہم ان غریب افراد کے بارے میں تھوڑا سا بھی سوچ نہیں سکتے جو سخت محنت کرکے کماتے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ ہاتھ پھیلائیں۔

ڈیلیوری بوائے کی تصویر کے ساتھ شیئر ہونے والے کیپشن نے متعدد صارفین کی توجہ سمیٹ لی جس پر لوگوں نے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے