کویت میں اونچی آواز میں پوجا کرنے پر 11بھارتی ہندو گرفتار

hinduکویت میں اونچی آواز میں پوجا کرنے پر 11بھارتی ہندو گرفتار کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کویت کے ایک ہال میں رات گئے پوجا کا پروگرام رکھا گیا تھا ،

ان کی اونچی آواز میں پوجا سے ہمسائے کویتی اضطراب کا شکار ہو گئے اور انہوں نے پولیس کو بلا لیا ۔

گرفتار کئے گئے بھارتی ہندوﺅں کا تعلق نواچیتھانہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کویت سے ہے ۔ کویتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم گذشتہ دس برسوں سے پوجا کے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے ۔

تاہم اس بار انہوں نے اجازت انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی ۔ کویت میں بھارتی سفیر سنیل جین نے ٹائمز آف انڈیا کو ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوجا پاٹ کرنے پر 11ہندوﺅں کو ہمسائیوں کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے