کپتان کی حکومت زیادہ دن نہیں چل پائے گی: آصف زرداری

صادق آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ںظر نہیں آتا کہ کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکیں۔

صادق آباد کے علاقے نواز آباد میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ان کی سیاست سمجھ ہی نہیں آتی، ان سے نہ معیشت سنبھالی جاتی ہے اور نہ حکومت، دو کتابیں پڑھ کر آپ نے سجھنے کی کوشش کی، مجھے نہیں لگتا کہ کپتان کی حکومت زیادہ دن چل پائے گی۔

آصف زرداری نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ سمجھتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم ہم نے اپنے کوئی کام کے لیے کی ہے، دنیا جدید ہوگئی اب سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، کام نہیں کیا تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی کا دور ایسا تھا جس میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، اگر میں نے اپنے دور میں ذمہ داریاں پارلیمنٹ کو نہ دی ہوتیں تو آج ڈینٹسٹ صدر نہ ہوتا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں پھر موقع دے گا، عوام کے اصلی حقدار ہم ہیں، آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے