گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاﺅن لوڈ کرنے والوں کے لئے بری خبر

اگر تو آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں اور گوگل پلے اسٹور سے ایپس ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں تو بری خبریہ ہے کہ ایسا کرنے سے وائرس بھی آپ کے فون میں منتقل ہوسکت ہے۔

جی ہاں گوگل پلے اسٹور کی بیس سے زائد ایپس میں میل وئیر ہمنگ وہیل چھپا ہوا ہے جو کہ صارف کی مرضی کے بغیر مختلف سافٹ وئیر ڈاﺅن لوڈ کرتا ہے۔

آن لائن سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ نے اینڈرائیڈ صارفین کو اس وائرس کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ایپس کی ڈسکرپشن میں فرضی فائیو اسٹار ریویوز سے صارفین کو ان ایپس کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے قائل کیا جاتا ہے۔

ایک بار جب وائرس سے متاثرہ ایپ انستال ہوجائے تو یہ اسے تیار کرنے والے ڈیزائنر کے لیے رقم بنانے کا ذریعہ بن جاتی ہے جو صارفین کے سامنے ان کی مرضی کے بغیر اشتہارات کو پیش کرتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ سال اس وائرس کے پہلے ورژن نے کروڑوں اینڈرائیڈ صارفین کو متاثر کیا تھا اور اس بار یہ وائرس پہلے کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانس ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک بار جب صارف اشتہارات کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایپ جو کہ میل وئیر سے متاثر ہوتی ہے، ایک ورچوئل مشین میں اپ لوڈ ہوجاتی ہے اور ایک اصل ڈیوائس کی طرح کام کرنے لگتی ہے۔
Play-Store-Top-Charts-840x537
اس طرح یہ بڑی تعداد میں جعلی ایپس کو انسٹال بھی کردیتی ہے جو کہ ڈیوائس کی اسٹوریج کو متاثر بھی نہیں کرتیں۔

اب تک دریافت متاثرہ ایپس
Art Camera

Beauty Camera

Blinking Camera

Cleaner: Safe and Fast

Clever Camera

Coco Camera

Deep Cleaner

Easter Rush

Elephant Album

Fast Cleaner

File Explorer

File Master

FlappyCat

Happy Camera

HiPorn

Hot Camera

Hot Cleaner

Ice Camera

Light VPN-Fast, Safe,Free

Ocean Camera

Orange Camera

Rainbow Camera

Shell Camera

SmartAlbums

Smile Camera

Swan Camera

Sweet Camera

Tiny Cleaner

Topspeed Test2

Whale Camera

Wow Camera – Beauty, Collage, Edit

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے