گوگل کا سیاسی اشتہارات بند کرنے کا اعلان

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سیاسی مہمات پر مشتمل اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گوگل کا کہناہےکہ سیاسی مہم چلانے کے لیے سیاسی مخالفین کو ہدف بنانے والے اشتہارات اب نہیں چلائے جائیں گے۔

گوگل کا کہنا ہےکہ اس پالیسی کا آغاز ایک ہفتے کے اندر برطانیہ سے کیا جائے گا جس کے بعد یہ دنیا بھر میں نافذ العمل ہوگی۔

گوگل کی اس پالیسی کے تحت یو ٹیوب اور گوگل سرچ جیسے پلیٹ فارمز پر مخالفین کو نشانہ بنانے کی غرض سے گوگل سرچ سے حاصل کیا گیا متوقع ووٹرز کا ڈیٹا مہم میں استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوگا جب کہ سیاسی مہم میں مخالفین کو عمر، جنس اور مقام کی بنیاد پر ہدف بنایا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ گوگل نے اشتہارات میں گمراہ کن بیانات کے خلاف فیس بک کے ساتھ مل کر ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ان کا سوشل نیٹ ورک (فیس بک) سیاسی امیدواروں کی طرف سے یا کمپین میں فیکٹ چیک ایڈورٹائزنگ نہیں کرےگا۔

جب کہ ٹوئٹر کی جانب سے بھی سیاسی اشتہارات شائع نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے