ہالی وُڈاداکار جم کیری کی سابق گرل فرینڈ نے خودکشی کر لی

FFN_IMAGE_51746758|FFN_SET_60093379

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جم کیری کی سابق محبوبہ نے خود کشی کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق 53سالہ اداکا ر کی 28سالہ محبوبہ کیتھرینا وائٹ نے جم کیری سے علیحدگی کے کچھ دن بعد ہی خود کشی کر لی۔

معروف صحافی ٹونی اورٹیگا جو 20سال سے سائینٹولوجی کے متعلق لکھ رہے ہیں کی طرف سے انکشاف کیا گیا کہ مرحومہ سائینٹولوجی کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیتھرینا وائٹ اور جم کیری کے درمیان 2012 سے دوستی تھی ۔ذرائع کے مطابق وائٹ کی طرف سے خود کشی سے پہلے اداکا ر کے نام ایک خط چھوڑا گیا ہے ۔مذکور ہ خط میں وائٹ کی طرف سے جم کیری کو مخاطب کرتے ہوئے 24ستمبر کو دونوں کے درمیان ہونے والی علیحدگی کے متعلق لکھا گیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے