ہمیں اس ملک کو کرپٹ لوگوں سے بچانا ہے، غنویٰ بھٹو

پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ آپریشن کرپشن کے خلاف کیوں نہیں ہوتا ،ہمیں اس ملک کو کرپٹ لوگوں سے بچانا ہے ،جب تک ملک کی عوام خوشحال نہیں ہوگی اس وقت تک دہشت گردی کا بھی خاتمہ نہیں ہوگا۔

گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے جلسے سے خطاب میں غنوی بھٹو نے کہا کہ تاریخ سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے ،تاریخ میں ہمیشہ ظالم کو شکست اور مظلوم کی فتح ہوئی ہے،انبیا کرام اور شاہ لطیف کی تاریخ نے مظلوم کو ہمیشہ فاتح قرار دیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سامراجی قوتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے عظیم ہیروز کو قتل کیا ہے ،صرف سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں آتی ،چین پاکستانی عوام کے مفادات کا تحفظ کرے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی سب سے بڑی دہشت گردی معاشی دہشت گردی ہے ،جب تک ملک کی عوام خوشحال نہیں ہوگی اس وقت تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے