یاسرشاہ اس وقت دنیا کا بہترین لیگ اسپنر ہے:شین وارن

shin warnپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ ٹیسٹ یکم نومبر سے شروع ہو گا،اس میچ سے پہلے عظیم آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن پاکستان کے یاسر شاہ کو گر کی باتیں بتانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ یاسر اس وقت دنیا کا بہترین لیگ اسپنر ہے ۔

یاسر شاہ کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو دبئی میں تو زیر کر لیا،اب اگلا ٹکرا شارجہ میںہے، اس میچ سے پہلے عظیم لیگ اسپنر شین وارن یاسر شاہ کو گر کی باتیں بتانا چاہتے ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں 7 سو 8 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق آسٹریلوی بولر شین وارنایک گالف ٹورنامنٹ کی تشہیر کے سلسلے میں دبئی پہنچنے والے ہیں۔

شین وارن کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرکے انہیں بھی بولنگ کی پریکٹس ملے گی کیونکہ انہیں امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بولنگ کرنی ہے،اس کے ساتھ وہ یاسر شاہ کو بھی لیگ اسپن بولنگ کے بارے میں کچھ بتاسکیں گے۔

شین وارن نے کہا کہ یاسر شاہ ایک زبردست بولر ہے،لیکن اسے تیز گیندیں کرانے کے بجائے رفتار کچھ کم کرنی ہوگی ، شین وارن شارجہ ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کی ٹریننگ میں بھی جانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم انہیں خوش آمدید نہیں کہے گی، حالانکہ ان کی ٹیم میں بھی ایک لیگ اسپنر عادل رشید موجود ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے