16 ماہ پہلے ایک خود کشی ہو جاتی تو کروڑوں عوام خودکشی کرنے سے بچ جاتے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے اگر 16 ماہ پہلے ایک شخص خود کشی کر لیتا تو آج کروڑوں عوام خود کشی سے بچ جاتے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں آٹے کے بحران پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی، آٹا ختم، تندور بند ہونا افسوسناک اور شرمناک ہے، عمران صاحب نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند اور عوام لنگر سے روٹی کھائے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎15کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومت کی بدترین نالائقی ہے۔

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎عمران صاحب 16 ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا، عمران صاحب عوام آپ کی مزید نالائقی، نااہلی اور جھوٹوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے