[pullquote]فلسطین کی چار یورپی ممالک میں تعینات سفیروں کی مشاورت کے لیے طلبی[/pullquote]

فلسطین کا کہنا ہے کہ وہ ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا رہا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق ان چاروں ممالک کے سفیروں نے اتوار کے روز یروشلم میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے حوالے سے ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی تھی۔ اُدھر اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اس تقریب میں شرکت کے لیے چھیاسی ممالک کے اسرائیل میں تعینات سفارتی مندوبین کو دعوت دی گئی تھی، جن میں سے تینتیس ممالک کے سفیروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

[pullquote]پچھلے سال بارہ ملين افراد اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر ہوئے، رپورٹ[/pullquote]

مبصرين کے ايک گروپ نے کہا ہے کہ پچھلے سال مسلح تنازعات کے سبب بارہ ملين افراد اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر ہوئے۔ داخلی سطح پر نقل مکانی کی يہ پچھلے دس سال کی سب سے اونچی شرح ہے۔ سن 2016 ميں داخلی سطح پر نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 6.9 ملين تھی۔ اس بارے ميں انٹرنل ڈسپليسمنٹ مانيٹرنگ سينٹر اور نارويجيئن ريفيوجی کونسل کی رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ اب اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر افراد کی تعداد دنيا بھر ميں تقريباً چاليس ملين کے لگ بھگ ہے۔ اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی 76 فيصد کا تعلق محض دس ملکوں سے ہے جبکہ شام، عراق اور کانگو ميں نقل مقانی عروج پر رہی۔

[pullquote]امريکا کے بعد گوئٹےمالا کا سفارت خانہ بھی يروشلم منتقل[/pullquote]

امريکا کے بعد گوئٹےمالا نے بھی اپنا سفارت خانہ يروشلم منتقل کر ليا ہے۔ آج بروز بدھ نئے سفارت خانے کی افتتاحی تقريب ميں ميزبان ملک کے وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو اور گوئٹےمالا کے صدر جيمی مورالس شريک ہوئے۔ اس موقع پر مورالس نے کہا کہ ان کا ملک، امريکا اور اسرائيل دوستی، جرأت اور وفاداری کے رشتے ميں بندھے ہوئے ہيں۔ اس پيش رفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امن عمل کے ليے فلسطين کے چيف مذاکرات کار صائب عرکات نے کہا کہ گوئٹےمالا نے انسانی حقوق اور بين الاقوامی فوانين کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا فيصلہ کيا ہے۔ ايک اور جنوبی امريکی ملک پيراگوئے بھی اسی ماہ اپنا سفارت خانہ تل ابيب سے يروشلم منتقل کر لے گا۔

[pullquote]افغانستان: سيلاب کے سبب درجنوں ہلاک[/pullquote]

افغانستان کے تيرہ مختلف صوبوں ميں پچھلے ايک ہفتے کے دوران آنے والے سيلابوں کے نتيجے ميں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ملکی ادارے نے مزيد بتايا کہ اس دوران تقريباً 343 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 663 مکانات کو بھاری نقصان پہنچا۔ علاوہ ازيں زراعت کے ليے زير استعمال تقريباً چار لاکھ اسکوائر ميٹر زمين بھی متاثر ہوئی۔ ادارے کے ترجمان عمر محمدی کے بقول ملکی و بين الاقوامی امدادی تنظيموں کے تعاون سے ريسکيو کارروائياں جاری ہيں اور نقصانات کے حجم کا تعين کيا جا رہا ہے۔

[pullquote]روس: اسلحے کے ڈپو میں آتش زدگی[/pullquote]

روس میں ہنگامی صورت حال کی وزارت نے بتایا ہے کہ ملک کے وسطی حصے میں اسلحے کے ڈپو میں آگ لگ گئی ہے جس کے بعد قریبی گاؤں سے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر لے جایا جا رہا پے۔ متعلقہ وزارت کے مطابق آگ بجھانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جیٹ طیارے کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلحے کے ڈپو میں آتش زدگی قریب پڑی خشک گھاس میں آگ لگنے سے ہوئی۔ گزشتہ سات برسوﺍ میں اسی ڈپو میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

[pullquote]عراق ميں خود کش حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ[/pullquote]

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمالی حصے ميں ايک خود کُش بمبار نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو زخمی يا ہلاک کر ديا ہے۔ سکيورٹی فورسز کے مطابق حملہ آور نے ایک تدفين کے دوران يہ کارروائی بغداد سے پچيس کلوميٹر شمال کی طرف ترميہ کے مقام پر آج بروز بدھ کی۔ فی الحال يہ واضح نہيں کہ حملے ميں کتنے افراد زخمی يا ہلاک ہوئے ہيں اور ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ بھی قبول نہيں کی ہے۔

[pullquote]ایران: امریکا سے مالی اعانت پر متعدد نجی نیٹ ورک سروسز بلاک کرنے کا آغاز[/pullquote]

ایران میں ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت متعدد ورچوئل نجی نیٹ ورک سروسز کو بلاک کر نے کا آغاز کرنے والی ہے۔ یہ اقدام ان سروسز کو امریکا سے ملنی والی مبینہ امداد کے باعث سلامتی کے تحفظات کے باعث اٹھایا جا رہا ہے۔ ایک ایرانی روز نامے نے ملکی وزیر مواصلات محمد جاوید جہرومی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان سروسز میں سے بعض کی مالی اعانت امریکا کی جانب سے کی جاتی ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی حکومت نے آن لائن چیٹنگ ایپلیکیشن ’ٹیلیگرام‘ پر بھی ملک گیر پابندی عائد کی تھی۔

[pullquote]يورپ کی بيرونی سرحدوں کی حفاظت کے ليے اقدامات درکار[/pullquote]

يورپی ملکوں کو بلاک کی بيرونی سرحدوں کی حفاظت اور مہاجرين کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے ليے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔ يہ بات آج يورپی کميشن کی جانب سے کہی گئی ہے۔ يورپی کمشنر برائے اميگريشن اُمور ديميتريس اوراموپولس نے برسلز ميں کہا ہے کہ رکن رياستوں کو سياسی پناہ کے قوانين ميں اصلاحات پر اتفاق کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول اس سال اب تک پندرہ ہزار تارکين وطن ترکی کے راستے يورپ ميں داخل ہو چکے ہيں، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے ميں نو گنا زيادہ ہيں۔

[pullquote]شامی شہر سراقب ميں کلورين گيس کے حملے کے شواہد ملے، او پی سی ڈبليو[/pullquote]

کيميائی ہتھياروں کی روک تھام کے ليے سرگرم بين الاقوامی ادارے OPCW نے آج ايک بيان ميں کہا ہے کہ رواں سال فروری ميں شامی شہر سراقب ميں امکاناً کلورين گيس استعمال کی گئی۔ اس سلسلے ميں ادارے کے ايک تحقيقاتی مشن نے اپنی رپورٹ ميں کہا ہے کہ ليبارٹری ٹيسٹس سے کلورين کی موجودگی ثابت ہو گئی ہے۔ البتہ او پی سی ڈبليو نے تاحال يہ واضح نہيں کيا کہ زہريلی گيس باغيوں نے استعمال کی يا صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے۔ سراقب کے ال تليل نامی محلے ميں يہ حملہ چار فروری کو کيا گيا تھا۔

[pullquote]ايران، امريکا کے سامنے نہيں جُھکے گا، حسن روحانی[/pullquote]

ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امريکا کی سامنے نہيں جھکے گا۔ روحانی نے يہ بيان امريکا کی جانب سے گزشتہ روز عائد کردہ يکطرفہ اور تازہ پابنديوں کے اعلان کے تناظر ميں آج بروز بدھ ديا۔ روحانی نے مزيد کہا کہ ايران پابنديوں اور جنگ کی دھمکيوں کے دباؤ ميں نہيں آئے گا۔ واشنگٹن نے تہران کے خلاف تازہ اقتصادی پابنديوں کا اعلان منگل کو کيا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والی جوہری ڈيل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

[pullquote]بھارت ميں کشتی الٹ گئی، کم از کم 30 لاپتہ

بھارتی رياست آندھرا پرديش ميں کشتی ڈوبنے کے ايک واقعے ميں کم از کم تيس افراد لاپتہ ہو گئے ہيں۔ يہ کشتی دريائے گوداوری ميں منگل کی شب الٹی، جس کے بعد سے اس کے کئی مسافر لاپتہ ہيں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی پر تقريباً پچاس افراد سوار تھے اور يہ ہوا کے تيز جھکڑوں کے سبب حادثے کا شکار ہوئی۔ اس وقت ريسکيو کی کارروائياں جاری ہيں، جس ميں بھارتی بحريہ کے اہلکار بھی شامل ہيں۔

انڈونيشيا: پوليس ہيڈ کواٹر پر حملہ کرنے والے چار افراد ہلاک[/pullquote]

انڈونيشيا ميں آج بدھ کے روز پانچ نامعلوم حملہ آوروں نے پيکان بارو شہر ميں پوليس ہيڈ کواٹر پر حملہ کر ديا۔ پوليس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر ديا جبکہ ايک اور کو بعد ميں گرفتار کر ليا گيا۔ حملہ آور سماٹرا جزيرے پر رياؤ کے مقام پر پوليس ہيڈ کواٹر ميں منی وين کے ذريعے داخل ہوئے اور پھر انہوں نے تلواروں کی مدد سے حملے شروع کر ديے۔ اس دوران ايک پوليس اہلکار ہلاک اور دو ديگر زخمی ہو گئے۔ اسلامک اسٹيٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

[pullquote]امريکی صدر کے ساتھ تاريخی ملاقات منسوخ ہو سکتی ہے، شمالی کوريا[/pullquote]

شمالی کوريا نے جنوبی کوريائی اہلکاروں کے ساتھ ايک اعلٰی سطحی اجلاس منسوخ کرتے ہوئے يہ دھمکی بھی دی ہے کہ شمالی کوريا کے رہنما کم جونگ ان اور امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابين آئندہ ماہ ہونے والی تاريخی ملاقات بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔ پيونگ يانگ نے يہ اقدام جنوبی کوريا اور امريکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے پيش نظر احتجاجاً اٹھايا ہے۔ آج بدھ کی صبح جاری کردہ ايک بيان ميں شمالی کوريا کے نائب وزير خارجہ کم کيوے گوان نے کہا کہ امريکی صدر کے ساتھ کسی ’يک طرفہ‘ سمٹ ميں پيونگ يانگ کوئی دلچسپی نہيں رکھتا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوريا اور امريکا نے اس ہفتے کے آغاز سے ’ميکس تھنڈر‘ نامی جنگی مشقيں شروع کر رکھی ہيں۔

[pullquote]افغان صوبے غزنی ميں سکيورٹی فورسز اور طالبان کے مابين لڑائی جاری[/pullquote]

افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی ميں سکيورٹی فورسز اور طالبان کے مابين شديد جھڑپيں جاری ہيں۔ صوبائی کونسل کے ايک رکن ناصر احمد فقيری نے کہا ہے کہ کم از کم پانچ اضلاع ميں لڑائی اس وقت بھی جاری ہے، جس ميں اکيس پوليس اہلکار ہلاک ہو چکے ہيں۔ فقيری کے مطابق يہ چھڑپيں منگل اور بدھ کی درميانی شب شروع ہوئيں۔ ضلع جغتو ميں جنگجوؤں نے پوليس ہيڈ کواٹرز کو بھی نذر آتش کر ديا ہے۔

[pullquote]افغان صوبے فراہ ميں طالبان کے حملے ميں درجنوں ہلاک[/pullquote]

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کے دارالحکومت ميں طالبان کی تازہ ترين کارروائی ميں درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ صوبائی کونسل کے رکن خير محمد نور زئی نے بتايا ہے کہ بائيس گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی ميں پينتيس سے چاليس افراد کی ہلاکت ہوئی۔ منگل کی صبح طالبان نے ملکی خفيہ ايجنسی کے دفتر کے باہر بارود سے لدی ايک گاڑی سے بم حملہ کيا، جس ميں سکيورٹی فورسز کے بارہ اہلکار ہلاک ہوئے۔ بعد ازاں شروع ہونے والی لڑائی منگل اور بدھ کی درميانی شب جنگجوؤں کی پسپائی کے ساتھ اختتام پذير ہوئی۔

[pullquote]صوفيا ميں يورپی سمٹ: امريکی صدر کے حاليہ اقدامات زير بحث[/pullquote]

آج يورپی يونين کا ايک سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس ميں رکن ممالک کے رہنما امريکی صدر کے ايرانی جوہری ڈيل کے حوالے سے فيصلے اور تجارتی ميدان ميں اضافی ٹيکسوں کے معاملات پر مشترکہ موقف تک پہنچنے کی کوشش کريں گے۔ بلغاريہ کے دارالحکومت صوفيا ميں ہونے والے اس سربراہی اجلاس ميں غزہ پٹی ميں اسرائيلی فوجی کارروائی ميں فلسطينيوں کی ہلاکت کا معاملہ بھی زير بحث آئے گا۔ آج شام عشائيے کے بعد يورپی رہنما بلقان خطے کے ملکوں البانيا، بوسنيا، کوسوو، مونٹے نيگرو، مقدونيہ اور سربيا کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کريں گے۔

[pullquote]ترکی نے اسرائيلی قونصل جنرل کو واپس جانے کے احکامات دے ديے[/pullquote]

ترک وزارت خارجہ نے استنبول ميں تعينات اسرائيلی قونصل جنرل کو بھی ترکی چھوڑنے کے احکامات جاری کرديے ہيں اور کہا گيا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے ليے اپنے وطن واپس جائيں۔ يہ پيش رفت آج بدھ کی صبح ہوئی جبکہ منگل کو انقرہ ميں تعينات اسرائيلی سفير کو بھی واپس جانے کا کہہ ديا گيا تھا۔ انقرہ حکومت نے يہ اقدامات غزہ پٹی ميں حاليہ کشيدگی کے دوران اسرائيلی افواج کے ہاتھوں ساٹھ سے زائد فلسطينيوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجاً اٹھايا ہے۔ ترکی غزہ ميں اسرائيل کی جانب سے طاقت کے استعمال اور امريکی سفارت خانے کی يروشلم منتقلی پر کڑی تنقيد کرتا آيا ہے۔ يہ معاملات اور ان پر انقرہ کی کھلی تنقيد، دونوں ملکوں کے مابين ايک سفارتی تنازعے کی شکل اختيار کر چکے ہيں۔

[pullquote]غزہ کی صورتحال پر سفارتی سرگرمياں تيز[/pullquote]

فلسطينی علاقوں ميں انسانی حقوق کی پريشان کن صورتحال پر جمعے کو اقوام متحدہ کی ہيومن رائٹس کونسل کا ايک خصوصی اجلاس طلب کر ليا گيا ہے۔ يہ اجلاس فلسطين اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بلايا گيا ہے، جبکہ اب تک چھبيس رياستيں اس کی حمايت کر چکی ہيں، جن ميں پاکستان بھی شامل ہے۔ يہ اجلاس جنيوا ميں ہو گا۔ دريں اثناء سعودی عرب کی درخواست پر عرب ليگ کا ایمرجنسی اجلاس آج بدھ اور کل جمعرات کو ہو رہا ہے۔ آج ليگ کے رکن ممالک کے نمائندے مليں گے جبکہ کل وزرائے خارجہ کی ملاقات طے ہے۔ ان سفارتی سرگرميوں ميں غزہ پٹی کی موجودہ صورتحال اور حاليہ واقعات کے رد عمل پر غور کيا جائے گا۔

[pullquote]ملائيشيا: سابق نائب وزير اعظم انوار ابراہيم جيل سے رہا[/pullquote]

ملائيشيا کے سياست دان اور سابق نائب وزير اعظم انور ابراہيم کو رہا کر ديا گيا ہے اور اب وہ سياست ميں دوبارہ حصہ لے سکتے ہيں۔ وہ فروری سن 2015 سے قيد کاٹ رہے تھے۔ ابراہيم کو بدھ کی صبح کوالالمپور کے ايک ہسپتال سے رہائی ملی جہاں وہ کندھے کی تکليف کے سبب زیر علاج تھے۔ انوار ابراہيم کو آٹھ جون کو رہا کيا جانا تھا تاہم انہيں شاہی فرمان کے ذریعے معافی دے دی گئی۔ ملائيشيا ميں حال ہی ميں منعقدہ اليکشن ميں کاميابی کے بعد ان کے اتحادی مہاتير محمد نے وزير اعظم کے طور پر حلف اٹھا ليا ہے۔

[pullquote]بنگلہ ديش: خالدہ ضياء کی ضمانت پر رہائی کا حکم[/pullquote]

بہتر سالہ بنگلہ ديشی اپوزيشن رہنما خالدہ ضياء کے خلاف جاری کرپشن کيس ميں ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر ديے گئے ہيں۔ ان کے وکلاء نے موقف اختيار کيا تھا کہ ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، جس بنياد پر ڈھاکہ کی عدالت نے يہ فيصلہ سنايا۔ ضياء کو اس سال فروری ميں حراست ميں لے ليا گيا تھا۔ وہ اپنے خلاف الزمات اور مقدمے کو سياسی قرار ديتی ہيں۔ فی الحال يہ واضح نہيں کہ انہيں جيل سے کب رہا کيا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے