انگور اڈہ چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیک پوسٹ کی حوالگی سے پاک افغان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہو گا

جبکہ جذبہ خیر سگالی کے تحت موثر بارڈر مینجمنٹ ہو سکے گی۔ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحد سے متعلق تمام مسائل اور امور باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔

آئی ایس پی آرترجمان کا کہنا تھا کہ انگور اڈا چیک پوسٹ کی تعمیر سرحدی امور مزید بہتر بنانے کے اقدام کا حصہ ہے جبکہ چیک پوسٹ کا کنٹرول افغانستان کے حوالے کرنے سے پاک، افغان سرحد پر امن اور استحکام میں بہتری میں تیزی آئے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے