انگلینڈ کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر باب ولِس چل بسے۔

اپنے زمانے کے شہرہ آفاق بولر کی عمر 70 برس تھی اور انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔

70 سالہ باب ولس جب 1984 میں ریٹائر ہوئے تو دنیا بھر میں ڈینس للی کے سوا کسی کی وکٹوں‌کی تعداد ان سے زیادہ نہیں تھی۔

انہوں نے 1971 میں 21 برس کی عمر میں انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ 90 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 325 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا آخری ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 1984 میں تھا۔

64 ون ڈے میچز میں باب ولس نے 80 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے عظیم کھلاڑی کے انتقال پر دنیائے کرکٹ نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی باب ولس کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے