چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ: وزیراعظم نے تین نام تجویز کر دیئے

وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کر دیئے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کر چکے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بھی تین نام تجویز کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب، فضل عباس اور عارف خان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے اور چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن مکمل طور پر غیر فعال ہو جائے گا کیونکہ الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے ممبران پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا تاہم فریقین ناموں پر اتفاق نہ کر سکے تھے۔

اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا فیصلہ ایک ساتھ کرے اور اس حوالے سے اپوزیشن نے عدالت میں درخواست بھی دائر کرا دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے