عمران خان سیاست میں مزاحیہ کردار بن چکے ہیں:خواجہ سعد رفیق

saadوزیرِ ریلوےخواجہ سعد رفیق کاکہناہےکہ عمران خان سیاست میں مزاحیہ کرداربن چکےہیں جوشخص اپنی زبان کو کنٹرول نہیں کر سکتا،وہ پاکستان کی ترجمانی کیاکرے گا۔سیاست اور سیاسی جماعتوں سےجرائم پیشہ افراد کو صاف کر دینا چاہئے۔

نشاط کالونی لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ سابق صدورپرویز مشرف اور آصف زرداری توانائی منصوبے شروع کرتےتو آج بجلی کا بحران ختم ہوچکا ہوتا،ان کاکہناتھا کہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں نے کوئی قومی خدمت نہیں کی۔

کراچی کاامن رینجرز کےذریعےبحال ہوا ہے،جسےمزیدبہتر بنایا جائےگا،پاک چین اقتصادی معاہدے میں کوئی دفاعی معاہدہ شامل نہیں،خواجہ سعد رفیق نےبتایاکہ جلد160کلومیٹرفی گھنٹاکی رفتار سے ٹرینیں چلنا شروع ہوجائیں گی،کراچی کا سفر 9گھنٹے جبکہ راولپنڈی اور ملتان کا سفر ڈھائی گھنٹے میں طے ہوا کرے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے