لاہور واہگہ شٹل ٹرین 33 سال بعد دوبارہ بحال

لاہور اور واہگہ اسٹیشن کے درمیان شٹل ٹرین سروس 33 سال بعد 14 دسمبر سے دوبارہ بحال ہو جائے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لاہور اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ شٹل ٹرین اکانومی کلاس کی دو کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں 176 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی شٹل ٹرین لاہور سے صبح سوا 6 بجے چلے گی جب کہ دوسری شٹل ٹرین سہ پہر سوا 4 بجے واہگہ اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافروں کی کمی کے باعث 1986 میں یہ ٹرین بند کر دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے